مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے

  • December 31, 2019, 11:01 am
  • National News
  • 296 Views

متنازعہ ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ نے تصدیق کی ہے کہ پیر کے روز لیک ہونے والی آڈیو کال ان کی اور فیاض الحسن چوہان کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کے ساتھ لیک ہونے والی کال کی تصدیق کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بات ہوئی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کی ویڈیوز کے حوالے سے انہوں نے کوئی دھمکی نہیں دی ، جہاں میری ضرورت پڑے گی وہاں میں سامنے آکر بات کروں گی، نہ میں کسی کی دھمکیوں میں آﺅں گی اور نہ میں کسی کو دھمکی دیتی ہوں۔

حریم شاہ نے کہا کہ آپ لوگ میرے بارے میں جانتے ہی کیا ہو، جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔ مجھے اپنے وطن کے لوگوں کی اوقات پتا ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے اور کون کتنا حاجی نمازی ہے، ہم ظاہری لبادہ اوڑھ کر پاکیزگی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ مجھے پتا نہیں ہے کہ ہماری قوم کے لوگ کتنے بزدل ہیں؟