کوئٹہ،الیکشن ٹربیونل کا سردارعبدالرحمان کھیتران،اکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم

  • December 31, 2019, 2:45 pm
  • National News
  • 267 Views

الیکشن ٹربیونل نے سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا۔

ضرور پڑھیں: 2019پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کیلئے اہم سال ثابت ہوا،چیئرمین پی سی بی
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں سردارعبدالرحمان کھیتران اوراکبر آسکانی کیخلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت ہوئی،انتخابی عذرداریوں کی سماعت جسٹس نذیر احمد لانگوپر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کی ،الیکشن ٹربیونل نے سردارعبدالرحمان کھیتران،اکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا،الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کودونوں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

یادر رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پی بی 8 بارکھان سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ اکبر آسکانی نے پی بی 48 کیچ فور سے کامیابی حاصل کی تھی ۔