ستمبر 2021ء میں عمران خان خود اپنی حکومت ختم کر دیں گے

  • January 1, 2020, 2:23 pm
  • Entertainment News
  • 198 Views

ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر نے پی ٹی آئی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر کا کہنا ہے کہ 2020ء میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کو بہت ٹینشن ہو گی لیکن ان کی حکومت قائم رہے گی، حکومت مستحکم رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر 2021ء میں عمران خان خود اپنی حکومت ختم کر دیں گے۔
اسمبلیاں خود توڑیں گے اور نئے انتخابات ہوں گے۔2020ء میں بہت ساری میگا تبدیلیاں نظر آئیں گی۔میاں نواز شریف کی صحت بہتر نہیں رہے گی اور واپس آتے دکھائی نہیں دیتے اور مریم نواز بھی ان کے پاس چلی جائیں گی اور شہباز شریف شاید واپس آ جائیں۔عالیہ نذیر نے کہا کہ 2020ء لیپ ائیر ہے مجھے امید ہے کہ عمران خان اس سال بہت بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2020ء کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ نظر نہیں آ رہے ہیں۔جب کہ اس سے قبل ماہر علم نجوم کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی عمران خان 2020 میں دلبرداشتہ ہو کر سب تحلیل کر سکتے ہیں ۔ماہر علوم نجوم سامعہ خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 2020 میں دلبرداشتہ ہو کر سب تحلیل کر سکتے ہیں، نئے سال کے پہلے چھ ماہ ملک کیلئے انتہائی مشکل ہونگے، پاکستان کو داخلی اور خارجی خطرات رہیں گے۔
سامعہ خان کا کہناہے کہ ویزراعظم اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ نئے سال کے آغاز میں مریم نواز باہر چلی جائیں گی۔ تاہم آخری 6 ماہ میں خود کو منوائیں گی۔ 2020 عثمان بزدار کیلئے پہلے تین ماہ اہم ہیں۔ ماضی میں ستاروں کی چلن اس کے مخالف رہی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ماہر علم نجوم سامعہ امجد نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کی ایک سے زیادہ شادیوں کا امکان ہے، بلاول بھٹو وزیراعظم بننے سے پہلے شادی کریں گے، بلاول کو پہلی شادی 2021ء میں کرنی چاہیے جبکہ 2020ء میں بالکل بھی شادی نہ کریں،ورنہ فوری جاتی رہے گی