45 سالہ پڑوسی نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کر دیا

  • January 2, 2020, 2:05 pm
  • National News
  • 429 Views

لاہور میں 12 سالہ بچی سے مسلسل زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں 12 سالہ بچی سے بار بار زیادتی کرنے والا 45 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملزم خورشید عرف پپو متاثرہ بچی کا ہمسایہ ہے جو کہ معصوم بچی کو ڈرا دھمکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔
پولیس نے مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کی طبیعت خراب ہونے پر والدین اسے اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کر کے بتایا کہ بچی حاملہ ہے۔ پولیس نے فوراََ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزم خورشید کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کی تفشیشی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ملزم متاثرہ بچی کا ہمسایہ تھا جو کہ ننھی بچی کو ڈرا دھمکا کر اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ وقت سے پاکستان میں زیادتی کیسسز میں اضافہ ہوا ہے۔ وقتاََ فوقتاََ ایسی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ کبھی کسی بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی کسی بچی کو۔ پاکستان میں اس طر ح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے قبل زینب کا کیس پاکستان میں ایک ایسا واقعہ تھا جس نے پورے پاکستان کو ایک صفحے پر متحرک کیا تھا۔
یہ واقع 4 جنوری 2018 کو ہوا تھا اور ننھی زینب کی لاش 4 دن بعد کوڑے کے ڈھیر میں سے ملی تھی۔ واقع ایک ایسی صورت میں پیش آیا تھا جب زینب کے والدین عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب موجود تھے۔اس واقع میں بھی ملزم زینب کا محلہ دار عمران تھا جسے بعد میں پولیس نے گرفتارکر لیا تھا۔ملزم عمران کو12 اکتوبر 2018کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزاموت دی تھی اور بعد میں 17 اکتوبر کو ملزم کو پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔