امریکا کے حملے کے بعد دنیا کو پاکستان آرمی کا واضع پیغام

  • January 5, 2020, 6:49 pm
  • National News
  • 183 Views

امریکا کے حملے کے بعد دنیا کو پاکستان آرمی کا واضع پیغام، میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے واضع کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، امن کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امریکا کے حملے کے بعد خطے میں تبدیلی آئی، سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو بڑے مسائل کا سامنا رہا ہے، نائن الیون کے بعد افغان جنگ کا سامنا رہا،خطے میں امن کے قیام کو جاری رکیھں گے۔

انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جانےمانے لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں، ان افواہوں کر پھیلانے کا کردار بھارت ادا کر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا ہےکہ ہم نے بہت قربانیوں کے بعد امن قائم کیا ہے، خطے میں امن خراب کرنے والے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے واضع کیا ہے کہ اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاک فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔