کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، دو شہید ، 13 زخمی

  • January 7, 2020, 5:48 pm
  • Breaking News
  • 525 Views

کوئٹہ (ہمارا کوئٹہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے دو افراد شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں مصروف ترین علاقے میکانگی روڈ سے ملحقہ عبالستار روڑ کی کارنر پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی، جب ایک خاص مقام پر یہ گاڑی پہنچی تو زور دار دھماکہ ہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، ریسکیواور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ ریسکیو حکام نے دھماکے میں زخمی ہونے والے 13 افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا