آسٹریلیا نے 10 ہزار اونٹوں کو مارنے کی منظوری دے دی

  • January 9, 2020, 11:28 am
  • World News
  • 343 Views

: آسٹریلیا نے 10 ہزار اونٹوں کو مارنے کی منظوری دے دی، اونٹوں کو گولی مارنے کا حکم خشک سالی کے باعث دیا گیا، اونٹوں کی وجہ سے ملک میں خشک سالی بہت زیادہ بڑھ رہی تھی۔ تفصیلا ت کے مطابق نوبی آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات و پانی کا کہنا ہےکہ جنگلی اونٹوں کی موجودگی سے ملک میں خشک سالی میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اسٹریلیا نے 10 ہزار اونٹوں کو مارنے کی منظوری دے دی، اونٹوں کو گولی مارنے کا حکم خشک سالی کے باعث دیا گیا، اونٹوں کی وجہ سے ملک میں خشک سالی بہت زیادہ بڑھ رہی تھی، اس عمل کے لیے پروفیشنل شوٹرز ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اپنا کام سر انجام دینگے۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں گزشتہ سال لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا گیا تھا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق اب تک جنگلات میں لگنے والی اس آگ نے تقریباََ 50 کڑور جانوروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے بعد کچھ مسلمانوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی جس کے بعد بارش ہوئی تھی اور آگ کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ آسٹریلیا میں اس بھڑکتی ہوئی آگ نے ابھی تک 24 لوگوں کی جان لے لی ہے جب کہ ماحولیاتی خرابی میں بھی اضافے کے واضح امکانات ہیں ۔
ماہرین کی جانب سے اس بات کا ذکر بار بار کیا جا رہا تھا کہ اس آگ نے بہت سے جانوروں کی نسلوں کوتباہ کر دیا ہے۔دارلحکومت کینبرا میں ماحولیاتی حالات شدید خراب ہیں جس کے بعد پورے شہر میں دھواں ہی دھواں تھا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں موجود کچھ مسلمانوں نے نماز استسقاء ادا کی تھی جس کے بعد آج ساوتھ ویلز اور وکٹوریہ میں بارش دیکھنے کو ملی تھی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بارش سے آگ کی شدت میں کمی ضرور آئی تھی لیکن اتنی بارش کافی نہیں تھی۔ ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ جمعرات کو آگ کی وجہ سے درجہ حرارت اور زیادہ بڑھ جائے گا جس کے بعد انسانی زندگی کا وہاں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ آگ آسٹریلیا کے جنگلا ت میں خوش سالی کی وجہ سے لگی تھی جس کے بعد یہ آگ پھیلتی ہی گئی ہے۔ گزشتہ سال لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا گیا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا میں رہنے والے ہر مذہب کے لوگوں کی جانب سے دعا کی اپیل بار بار کی گئی ہے کیونکہ آسٹریلیا میں مقیم لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ گزشتہ روز مسلمانوں کی نماز استسقاء کے بعد آج بارش دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔