کمزور دل والے حضرات ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے کی اگلی قسط اپنے دلوں کو سنبھال کر دیکھیں

  • January 9, 2020, 11:28 am
  • Entertainment News
  • 317 Views

کمزور دل حضرات ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے کی اگلی قسط اپنے دلوں کو سنبھال کر دیکھیں، تفصیلات کے مطابق ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ کمزود دل حضرات سے گزارش ہے کہ ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ قسط یکھتے وقت اپنے دلوں کو تھام کر بیٹھیں۔ مشہور و معروف ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اس وقت تمام لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں بہت زیادہ مقبولیت کا حامل ہے اور ہفتہ کو اپنی قسط کے بعد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتا ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی ایک میاں بیوی کے درمیاں گھومتی ہے۔ اس ڈرامے میں شوہر کا کردار مشہور و معروف اداکار ہمائیوں سعید نبھا رہے ہیں جبکہ ڈرامے میں انکا نام دانش ہے اور انکی بیوی کا کردار آئزہ خان نبھا رہی ہیں جنکا نام اس ڈرامے میں مہوش ہے۔
کہانی کے مطابق دانش، مہوش اور انکا ایک بیٹا ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں اور دانش ایک سرکاری نوکری کرتا ہے ۔

ان کا گزر بسراچھے طریقے سے ہو رہا ہوتا ہے۔ دانش اپنی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا ہے لیکن مہوش کو دولت اور دنیا کی رنگینوں سے بہت زیادہ لگاو ہوتا ہے۔ اس وجہ سے وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر ایک امیر شخص کے ساتھ چلی جاتی ہے اور دانش سے طلاق لے لیتی ہے اور اس کے بعد شہوار کے ساتھ رہنے لگتی ہے۔ اسے بعد ازاں اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ شہوار اسکے ساتھ شادی نہیں کریگا اور بعد میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
دوسری جانب دانش اپنی نوکری چھوڑ ایک بزنس کرتا ہے جو کہ بہت کامیاب رہتا ہے اور وہ کروڑ پتی بن جاتا ہے۔ مہوش کو بعد میں اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے اور وہ واپس دانش کے پاس آنا چاہتی ہے لیکن وہ اسے واپس اپنی زندگی میں شامل نہیں کرنا چاہتا۔ اس حوالے سے اس ڈرامے کی اگلی قسط کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے، جو کہ اس ڈرامے کی آخری سے پہلے کی قسط ہے۔ اس ڈرامے کے رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کی اگلی قسط کو کمزور دل افراد دل تھام کر دیکھیں۔