وزیراعظم کا ایک لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا حکم

  • January 16, 2020, 1:32 pm
  • National News
  • 219 Views

وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر بھرتی کا حکم دے دیا ہے ، تفصیلا ت کے مطابق پی ایم ڈلیوری یونٹ کی جانب سے مختلف وزارتوں اور محکموں میں خالی آسامیاں پر رپورٹ تیار کی جو کہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارتوں اور محکموں کی غفلت کے باعث مختلف محکمے اور وزارتیں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد بھرتیوں کی منتظر ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 345 وزارتوں اور ان کے ماتحت محکموں میں ایک لاکھ 29 ہزار آسامیاں خالی ہیں جن میں 4 ہزا ر سے زائد ایف پی ایس سی ( فیڈرل پبلک سروس کمیشن ) کی ذریعے سے ہونا ہے۔ گریڈ 8 سے 15 تک 41 ہزار ‘گریڈ ایک سے 7 تک 51 ہزار ؛ گریڈ16 سے 22 تک 13 ہزار 421 آسامیاں خالی ہیں۔
جس میں سے 21 سے 22 گریڈ کی آسامیوں کی تعداد 96 ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو پرائمنسٹر ڈلیوری یونٹ کی جانب سے رپورٹ پیش کئے جانے بعد سوا لاکھ سے زائد آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جلد از جلد تمام خالی بھرتیوں کو پُر کرکے محکموں کی کاکردگی کو بڑھایا جائے۔ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے نوکیاں دینے کا اعلان کیا تھا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپیہ مستحکم ہوگیا، آئندہ سال نوکریوں کا ماحول بنائیں گے، 2023ء تک میں یاد دلاتا رہوں گا کہ کن حالات میں حکومت ملی، بزنس کمیونٹی کو آرڈیننس کے ذریعے نیب قوانین سے آزاد کردیا، بزنس کمیونٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تقریب میں 25 کمپنیوں کو ایوارڈز مل رہے ہیں، پاکستا ن کیلئے ویژن یہ ہے کہ پاکستان کاقائد اعظم نے قراردادپاکستان میں جو مقصد بتایا تھا وہ ایک ہی ویژن تھا کہ جو ریاست مدینہ کے اصولوں پر مبنی تھا، دنیا کی پہلی اسلامی ریاست انسانیت اور انصاف کے اصولوں پر کھڑی تھی۔