ایشوریہ رائے بچن ،شیرن اسٹون کے فنڈ ریزنگ تقریب شرکت کریں گی

  • October 19, 2013, 2:10 pm
  • Entertainment News
  • 167 Views

ممبئی(آئی پی این )بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ہالی وڈ اسٹار شیرن اسٹون سے ہا تھ ملا لیا ۔ ایشوریہ رائے جو پہلے ہی بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں ،اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ ہالی وڈ اداکارہ شیرن اسٹون کی فنڈ ریزنگ تقریب میں انڈیا کی نمائندگی کرینگی۔ ذرائع کے مطابق فاؤنڈیشن فا ر ایڈز ریسرچ ممبئی میں اسی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد تاج محل ہوٹل میں کرے گا ۔شیرن اسٹون امفارز نامی اس گلوبل فنڈ ریزنگ کی چیئر پرسن بھی ہیں ،اس تقریب میں موجود ہونگی ایشوریہ اور ابھیشیک اس تقریب میں ان کے ساتھ موجود ہونگے اس تقریب میں ان کے علاوہ اور نامور شخصیات بھی شر کت کرینگی تقریب کا اختتام پر تکلف عشا ئییپر ہو گا۔