حکومتی کمیٹی کی بی این پی مینگل، جی ڈی اے کے وفود سے ملاقاتیں

  • January 17, 2020, 11:11 am
  • National News
  • 207 Views

اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے گزشتہ روز بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کی۔

حکومتی کمیٹی میں جہانگیر ترین، پرویز خٹکفروغ نسیم، اعظم سواتی شامل تھے جبکہ بی این پی مینگل کی طرف سے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے وفد کی قیادت کی۔ حکومتی وفد نے بی این پی مینگل کو مطالبات پورے کرنے کیلئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کروائی اور لاپتہ افراد سمیت صوبہ بلوچستان سے متعلق تمام مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرنیکا عزم دہرایا۔

خبر ایجنسی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ حکومتی وفد اور بی این پی (مینگل) کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ بی این پی مینگل نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جہانگیر ترین نے جی ڈی اے کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں جی ڈی اے کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملکی سیاست پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی اختلافات کو مشروط طور پر ختم کرنے پر اتفاق بھی کیا۔