پاک فوج نے میزائل چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ، کتنے کلومیٹر تک مار کرتاہے اور کیا خصوصیات ہیں ؟ زبردست خبر

  • January 23, 2020, 2:27 pm
  • National News
  • 245 Views

پاکستان نے زمین سے زمین پر مارکرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیاہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ وہ اپنے ساتھ ہر قسم کے وار ہیڈ لے جانے کی خصوصیت کا بھی مالک ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ آرمی سٹریٹجک فوج کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ تھا ، تجربے کا مقصد شب و روز آپریشنل تیاری کے تمام امور کی جانچ ہے ۔