امریکی صدرنے پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف سے نکلوانے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

  • January 23, 2020, 2:53 pm
  • National News
  • 165 Views

ٹرمپ نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے حکم جاری کردیا ۔دوران ملاقات ڈونلڈٹرمپ نے امریکی سٹیبلشمنٹ کو پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کے معاملہ کو حل کرنے کی ہدایت دی ۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے ایف اے ٹی ایف معاملہ کو حل کرنے کی ہدایت دے دی ہے ۔
تاہم سٹیبلشمنٹ اس پر عملدرآمد نہیں کررہی۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صد رڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونیو الی ملاقات میں امریکا نے پاکستان کے سامنے کئے مطالبات رکھے جس میں پہلا مطالبہ یہ تھا کہ پاکستان سی پیک سے پیچھے ہٹ جائے اور اس کے حجم کو کم کرے۔ جس پر پاکستان اور چین نے صاف انکار کر دیا ہے ۔
جبکہ دوسرا مطالبہ انہوں نے آئی این جی اوز کے حوالے سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آئی این جی اوز کے ذریعے ماضی میں بھی فنڈنگ کرتا رہا ہے جو نیٹ ورک سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ختم کیا گیا تھا۔ تاہم اب امریکا ان این جی اوز کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔

یہ بات بھی قابل غور رہے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی تھی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود ہیں۔ پاکستانی وفد میں شاہ محمود قریشی، معید یوسف، زلفی بخاری اور عبدالرزاق داؤد شامل ہیں۔ دونوں کی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں، کشمیر کی صورتحال پر ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھی بات ہو گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔
اس پروزیراعظم عمران خان کا کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرتا رہے گا۔ امریکی صدر سے افغان صورتحال کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اتنے اچھے تعلقات کبھی نہیں ہوئے، جتنے اب ہیں۔ عمران خان میرے دوست ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کشمیر میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔