طالبات کے لپ سٹک لگانے پر پابندی عائد

  • January 27, 2020, 11:48 am
  • Entertainment News
  • 101 Views

کوٹلی یونیورسٹی آزاد کشمیر میں طالبات کے لپ سٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،پابندی کا فیصلہ یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کی جانب سے کیاگیاہے۔جیونیوز کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں طالبات کے سرخی لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہاگیاہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر100روپے جرمانہ ہوگا۔یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگادیگر شعبوں کی طالبات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔