منظور پشتین کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا

  • January 27, 2020, 1:27 pm
  • National News
  • 201 Views

پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔آج صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔انڈیپنڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تہکال پولیس اسٹیشن کے محرر شیراز کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کو رات تقریبا تین بجے تہلکال پولیس نے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا اور اب وہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
محرر شیراز نے بتایا کہ منظور پشتین کے خلاف ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مقدمہ درج تھا اور اس سلسلے میں وہ پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو آج عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزی سرائی پر پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی ایم ریاستی اداروں کے خلاف زہر فشانی کرتی ہے ، لہذا پی ٹی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے ، پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لئے پابندی عائد کی جائے۔