کابینہ اجلاس میں گیس کے نرخ 15 فیصد بڑھا دیئے جائیں گے

  • January 29, 2020, 11:49 am
  • Business News
  • 110 Views

صحافی ارشد وحید چوھدری نے کہا ہے کہ کابینہ آج گیس کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ارشد وحید نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ آج گیس کی قیمتوں میں 15 فیصلہ اضافہ کرے گی۔ ارشد وحید کا کہنا ہے کہ گیس کے نرخ میں اضافہ گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جانا تھا ۔
تاہم آٹے اور چینی کے بحران پر عوامی ردعمل کے باعث کابینہ نے فیصلہ موخر کردیا تھا جو آج دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سےقبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ گیس 214 فیصد تک مہنگی کرنے کی سمری تیار کر لی گئی۔ مہنگائی کے اس دور میں گھریلو صارفین کیلئے میٹررینٹ میں 300 فیصد اضافے کی بھی تجویز پیش کردی گئی تھی ۔
جس کے بعد گھر یلو صارفین کیلئے میٹر رینٹ20 روپے سے بڑھ کر 80 روپے ہو جائے گی۔ پٹرولیم ڈویژن کی سمری میں سوئی سندرن کیلئے 214 فیصد‘ سوئی ناردرن کیلئے 192 فیصد جبکہ سپیشل کمرشل صارفین کیلئے 245 فیصد تک گیس مہنگی کرنے کی تجویز پیش کی گئی ۔ اسی طرح نادرن کمرشل کیلئے گیس 221 فیصد ‘فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے 153 فیصد‘سی این جی ایسکٹرز کیلئے 32 فیصد مہنگی کرنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔
اکنامک کورڈینیشن کمیٹی کی جناب سے دی جانے والی تجویز میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے کیا جائے۔ تاہم آتا بحران پر عوامی شدید ردعمل کے باعث گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔ تاہم اب ارشد وحید چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ میں آج گیس کے نرخ 15 فیصد بڑھانے کی منظوری دی جائے گی۔