جہانگیر ترین کے کاروبار میں بے شمار اضافہ

  • January 29, 2020, 11:50 am
  • National News
  • 131 Views

جہانگیر ترین کے کاروبار میں بے شمار اضافہ، پاکستان کے سینئر رہنما کی شوگر ملز میں 3 ماہ میں مجموعی منافع میں 170 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سفید چینی کے سب سے بڑے صنعت کار جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ۔
کمپنی نے ایک روپے میں ٹیکس کے بعد منافع دیا۔ ایک سو اڑتیس عشاریہ ملین روپے کے نقصان کے مقابلے میں گذشتہ سال اسی عرصے میں 353 ملین ریکارڈ کیا گیا۔ آمدنی میں 61.45 فیصد اضافے سے پہلی سہ ماہی کے دوران 13.19 بلین روپے کے مقابلے میں گذشتہ سال اسی عرصہ میں 8.17 ارب ریکارڈ ہوئے تھے۔ چینی ،گڑ اور چینی کے ذخیرے کی اوسط قیمت میں اضافے کی وجہ سے فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
آمدنی کی لاگت میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خسروبختیار کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی تھی۔ ڈیڑھ سال قبل نیب ملتان کو خسروبختیار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خسرو بختیار کو جلد نیب آفس میں طلب کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 2004 کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اثاثوں میں اچانک اضافہ ہوا۔
اُس وقت خسرو بختیار کے پاس صرف 5 ہزار 702 کنال زرعی اراضی تھی، جبکہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد وفاقی وزیر کے خاندان کے پاس 5 پاور جنریشن سیکٹر کمپنیز، 4 شوگر ملز، 4 کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنیز ہیں۔نیب کو ان تمام جائیدادوں میں خسرو بختیار کے بےنامی حصہ دار ہونے کا خدشہ ہے۔ نیب انہی معاملات کی تحقیقات کرے گی کہ خسرو بختیار کے اثاثوں اور جائیداد میں اچانک اتنا اضافہ کیسے ہوگیا؟ معلوم ہوا تھا کہ وفاقی وزیر کے بھائی صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
خسروبختیار کے خلاف تحقیقات کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ کے سولہ جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔ دوسری جانب نیب نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کی تزئین وآرائش میں مبینہ کرپشن اسکینڈل میں مصطفیٰ کمال کو شامل تفتیش کرلیا، مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش کا ٹھیکا دیا گیا تھا۔ احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بتایا گیا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مئوقف اختیار کیا کہ نیب نے میرے بھائی احسن اقبال کو جھوٹے کیس میں گرفتار کررکھا ہے۔