جعفرآباد میں قیدیوں کی وین کو حادثہ،12 زخمی

  • January 30, 2020, 12:22 pm
  • National News
  • 111 Views

بلوچستان کے علاقہ جعفرآباد میں قیدیوں کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لے جاتے ہوئے پولیس وین اور کارمیں تصام ہوگیا جس میں پانچ پولیس اہلکار اور 6 قیدی زخمی ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق حادثہ وین قیدیوں کو ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد کے عدالتوں سے پیشی کے بعد واپس ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد منتقل کررہی تھی۔ ڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ پرمخالف سمت سے آنے والی کار وین سے ٹکرا گئی جس کے باعث پولیس وین الٹ گئی۔

حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں عبدالستار، غلام رسول، نہال خان اور امام دین شامل ہیں۔ قیدیوں میں سیف اللہ اور منظور بلیدی ودیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا گیا جہاں سے چار قیدیوں اور دو پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں سندھ کے اسپتالوں جیکب آباد، لاڑکانہ او رسکھر ریفر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا اوتھل کے قریب ٹریفک کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی صدر مقام اوتھل سے 30کلومیٹر دور مین آرسی ڈی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی شاندار مسافر نے ٹیارہ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 60سالہ کریم بخش ولد بہرام زہری ساکن سندھ ضلع نواب شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو فوری طورپر ٹیارہ سینٹرمنتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی جبکہ کوچ ڈارئیور موقع سے فرار ہوگیا لیویز فورس نے کوچ کو اپنی تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔

گوادر میں کشتی ڈوبنے سے ماہی گیر جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ سربندن کے قریب پیش جہاں مچھلی کا شکار کرنے والی کشتی اچانک سمندر میں ڈوب گئی اطلاع ملتے ہی پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں کی ٹٰمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد ایک بعد چار ماہ گیروں کو زندہ بچا لیا۔ واقعے میں ایک ماہی گیر جاں بحق ہو گیا ، لاش اور بچائے گئے ماہی گیروں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئی جبکہ بے ہوش افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔