وزیر اعظم کو سکون قبر میں حوریں دن میں نظر آتی ہیں، سراج الحق

  • January 30, 2020, 3:36 pm
  • National News
  • 137 Views

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ سکون قبر میں ہے تبدیلی کا جنون قبر میں سکون پر ختم ہوا ، اب وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیںکہ انہیں دن کی روشنی میں حوریں بھی نظر آتی ہیں۔

منصورہ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کاسمیٹک سیاست 18 مہینوں میں بھی نہیں چل رہی، خدارا پرانا پاکستان بحال کیا جائے تاکہ پرانے نرخوں پر چیزیں مل سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کورونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ ناکام حکومت نے عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان ہائوس تبدیلی مذاق ہے پہلے اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سیاست میں وہ ہی کرونا وائرس ہے جو سیاست پر قابض ہے، قبضہ مافیا شوگر مافیا گندم مافیا کرپٹ مافیا کورونا اور ڈینگی وائرس ہے،جبکہ آئی جی کی تبدیلی پر سندھ اور وفاق میں مذاق بن گیا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ حکومت عدلیہ پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کررہی ہےلیکن قوم اور ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں، سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ انہیں نئے پاکستان کے بجائے پرانا پاکستان واپس دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ حکومت کو لائے انہیں یقین تھا لیکن معلوم ہوا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہےجس وقت اس نظام میں وینٹی لیٹر جدا کیا تو دم توڑ جائیں گے۔

سراج الحق کاکہناتھاکہ ریلوے میں 45 لوگ لقمہ اجل بنے لیکن شیخ رشید نے استعفیٰ نہیں دیا وہ انجان بن گئے ہیں حکومت نجکاری کو کامیابی سمجھتی ہے۔