ریلوے نے ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار دے دی

  • January 30, 2020, 4:25 pm
  • National News
  • 206 Views

لاہور : پاکستان ریلوے نے ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار دے دی، شناختی کارڈ نہ ہونے پرڈرائیونگ لائسنس، محکمانہ کارڈ، اسکول کارڈ کی کاپی دکھانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ٹکٹ بکنگ کے لیے نئی ایڈوائزی جاری کردی ، جس میں ٹکٹ خریدنے کے لیے شناخت کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان ریلوے نےملک بھر کے تمام ڈویژنزکو مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلےمیں کہا گیا شناختی کارڈ نہ ہونے پرڈرائیونگ لائسنس، محکمانہ کارڈ، اسکول کارڈ کی کاپی دکھانا ہوگی اور دوران سفرٹکٹ جاری کرنیوالے ریلوے افسران کو بھی عمل کرناہوگا۔

یاد رہے سینیٹ اجلاس میں ریلوے کی کارکردگی پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا ریلوے نے ایک کروڑ مسافروں میں اضافہ کیا ہے، 24 ٹرینیں چلا کر10 ارب روپے کمائے ہیں جب کہ ریلوے کا 6 ارب کا خسارہ کم کیا اور اس سال مزید20 مال گاڑیاں چلائیں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا تھا کہ پاکستان ریلوے کی قیمتی اراضی سےقبضہ ختم کر دیا ہے،65 سال کے بزرگوں اور معذوروں سے آدھاٹکٹ لیتے ہیں اور 75 سال کے بزرگوں کے لیے ٹکٹ مفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کی تاریخ تبدیل ہونےجارہی ہے، دو مسافر ٹرینیں چلانے لگے ہیں، ریلوےکی رفتار کو بڑھا کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی جا رہی ہے، جب 134ٹرینیں چلیں گی تو تھوڑی بہت اونچ نیچ تو ہو گی۔