نوکنڈی میں لیویز کی کارروائی، 27 غیرملکی مغوی بازیاب

  • February 3, 2020, 11:40 am
  • National News
  • 189 Views

چاغی: مغربی بازار میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے 27 غیرملکی مغوی بازیاب ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی کے علاقے مغربی بازار میں واقع ایک گھر سے 27 غیرملکی مغوی بازیاب ہوگئے جب کہ نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ سے ایک اغوا کار بھی ہلاک ہوا۔

لیویز کے مطابق بازیاب تمام افراد کا تعلق افغانستان اور ازبکستان سے ہے جوغیرقانونی سفر کررہے تھے اور 45 دنوں سے ایک گھر میں قید تھے،غیرملکی باشندوں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جاررہی ہیں۔
بازیاب ہونے والے افغان باشندے نے بتایا ہے کہ ہمیں نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر ایک گھر میں قید کررکھا تھا تاہم گزشتہ شب چند مزید نامعلوم افراد جدید اسلحے سمیت گھر میں داخل ہوئے اور اغوا کاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک اغوا کار ہلاک جب کہ دیگر اغوا کاروں کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔