کرونا وائرس، چینی کمپنیوں نے کیکڑوں کی خریداری بند کردی

  • February 3, 2020, 11:40 am
  • National News
  • 158 Views

جاتی: کرونا وائرس کے باعث چینی کمپنیوں نے کیکڑوں کی خریداری بند کر دی جس کے باعث ہزاروں ماہی گیر معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے۔

اس سلسلے میں ساحل سوشل ویلفیر تنظیم جات کے رہنماؤں عاجز علی محمد تھہیم، نثار احمد تھہیم نے ایکسپریس کو بتایا کہ چین مین کرونا وائرس پھیلنے کے باعث چینی کمپنیوں نے پاکستان سے کیکڑوں کی خریداری بند کر دی ہے۔

کراچی سے جاتی زیرو پوائنٹ تک سو کلومیٹر کے وسیع علاقے کے سمندر سے ہزاروں ماہی گیر کیکڑے پکڑ کر اپنا گذر بسر کرتے ہیں لیکن خریداری بند ہونے سے ہزاروں غریب ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے بجھے گئے ہیں۔