وزیراعظم سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

  • February 3, 2020, 1:06 pm
  • National News
  • 138 Views

وزیراعظم عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور رزاق داؤد بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے میں مہاتیر محمد سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جبکہ وزیراعظم عمران خان ملائشین ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس دورے میں پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔

وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے، اس دوران ملائیشیا سے تجارت، سیاحت پر بات ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کے باعث کل وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔