پاک آرمی کی آفیسرز کیلئےعالمی ایوارڈ

  • February 3, 2020, 1:11 pm
  • National News
  • 209 Views

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) پر تعینات پاکستانی آرمی کی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبران کو پہلی بار یو این میڈل سے نوازا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزارت انفارمیشن کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن پر تعینات پہلی بار پاکستان آرمی کی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبروں کو اقوام متحدہ کا میڈل دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق خواتین افسران کے رینک میجر اور کیپٹن ہیں اور ان کی تعداد 15 ہیں۔ میڈل دینے کی تقریب وسطی افریقی ملک کے کے علاقے جنوبی کیو میں واقع اڈکیو میں منعقدہ ہوئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان آرمی کی ان آفیسرز کو گزشتہ سال جون میں تعینات کیا گیا تھا۔

15 خواتین افسران کی ٹیم میں ماہر نفسیات، ٹراما ایڈوائیزر، پیشہ ورانہ تربیت کے افسران، صنف ایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسیں، آپریشن افسران، انفارمیشن افسر اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔ مشن میں شامل خواتین آفیسرز نے دوران تعیناتی مقامی لوگوں کا عتماد حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کی۔



واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اقوام متحدہ کے عالمی امن کی بحالی کے لیے کام کرنے والے ’یو این پیس کیپنگ‘ آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے میجر فوزیہ پروین کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا گیا تھا۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ میجر فوزیہ کی ایک تصویر بھی تھی جس میں وہ نیلی ٹوپی پہنے، پاک فوج کی وردی میں ملبوس ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھامے اقوام متحدہ کی گاڑی کے پاس کھڑی تھیں۔ میجر فوزیہ کی یہ تصویر قبرص کے گشت زون کے وقت کی تھی، جب وہ بفرزون میں روٹین کی پیٹرولنگ پر تھیں۔ پاکستان میں نیدر لینڈ کے سفیر واؤٹر پلومپ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں میجر فوزیہ کو سراہا تھا۔

ایک اور پاکستان آرمی کی افیسر سمیعہ رحمان کی خدمات کو سراہا گیا تھا۔ مونسکو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے سمعیہ رحمان کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنی سرٹیفیکٹ کی سند وصول کر رہی ہیں۔ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ سمعیہ پاک فوج کی پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں اس بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔ اے ایف سی میجر جنرل تھیری لائن نے ایس آر ایس جی کی جانب سے مشن لیول اسٹڈیز ، تجزیہ میں شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر میجر سمعیہ رحمان کو سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔