زرتاج گل کا عمران خان کی خوبصورتی پر بیان، حافظ حمداللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

  • February 6, 2020, 10:36 am
  • National News
  • 302 Views

گزشتہ دنوں وزیرمملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے عمران خان کی مسکراہٹ کو قاتل ،باڈی لینگوئج کو متاثرکن اور شخصیت کو کرشماتی قرار دیا تھاجس پر جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ چپ نہ رہ سکے اور دعویٰ کردیا کہ وہ عمران خان سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق حافظ حمداللہ نے عمران خان سے متعلق وزیرمملکت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرموسمیات میرے بارے میں کیا رائے رکھتی ہیں؟ میں وزیراعظم پاکستان سے بھی زیادہ ہنس مکھ اور میری بول چال بھی وزیراعظم سے زیادہ بہتر ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں زرتاج گل نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھااگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی قاتل مسکراہٹ ہے جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔زرتاج نے کہاجب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ اور کرشمہ ہوتا ہے کہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔

حافظ حمداللہ صاحب کے دعوے میں کتنی سچائی ہے وہ زیادہ خوبصورت ہیں یا عمران خان؟ اس کا فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔