شیخ رشید نے آخر کا ر مہنگائی کے طوفان پر خاموشی توڑ دی ، بیان جاری کر دیا

  • February 6, 2020, 3:40 pm
  • National News
  • 276 Views

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے آخر کار مہنگائی پر خاموشی توڑ دی ہے اور کہاہے کہ غریب عوام گیس اور بجلی کا بل نہیں دے سکتے جب کہ میں وزارت کا بھوکا نہیں کابینہ میں عوام کی آواز ہوں کیوں کہ ہمیں غریب ووٹ دیتا ہے۔

شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے جنگ ہوئی تو آخری سانس تک لڑیں گے کیوں کہ کشمیر کے لال چوک سے لال حویلی کا خون کا رشتہ ہے، خواہش ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہو، پاکستان کا بازو ہو اور بھارتی چنگل سے آزاد ہو جب کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کی آخری امید ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ غریب عوام گیس اور بجلی کا بل نہیں دے سکتے، میں وزارت کا بھوکا نہیں، کابینہ میں عوام کی آواز ہوں کیوں کہ ہمیں غریب ووٹ دیتا ہے، آٹا اور گھی مافیا نے ہمیں کبھی ووٹ نہیں دیا۔شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ مارچ میں مارچ کا اعلان کررہے ہیں لیکن اچھے برے وقت میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو کورونا وائرس پر بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دیوار کی طرح کھڑا ہے۔