جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے

  • February 7, 2020, 10:41 am
  • National News
  • 193 Views

جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا ایک گروہ یہ کوشش کر رہا تھا کہ چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے،جہانگیر ترین پر پریشر بھی اسی وجہ سے ہے۔
واضع رہے کہ جہانگیرترین کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ اس حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا تھا کہ اپوزیشن جہانگیر ترین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے۔
انھوں نے کہاتھا کہ اپوزیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو نہ گرایا جائیگا، بلکہ انکو اندرسے ہی کھوکھلا کیا جائیگا، اس لیے جہانگیر ترین کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، وہ جانتے تھے کہ جب ہی وزیراعظم عمران خان کرائسز کا شکار ہوتے ہیں تو جہانگیر ترین ہی انکی مدد کے لیے آتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی اور جہانگیر ترین کی جو بھی غلط فہمیاں تھیں انھیں دور کیا جا چکا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم کی، پرویز خٹک کی اور جہانگیرترین کی اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ تھا کہ اب پاکستان تحریک انصاف میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ جہانگیر ترین کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے خلاف میڈیا پر ایک بہت بڑی مہم چلائی گئی، عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین نے الیکشن سے پہلے پارٹی پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ اب پرویز خٹک پارٹی میں آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھوں نے تین روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے دو رکن قومی اسمبلی اورایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے ہمراہ ایک ملاقات کی جس میں انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں جو بھی گڑبڑ چل رہی ہے اسکے پیچھے جہانگیر ترین ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اسکے بعد جہانگیرترین ملک سے باہر چلے گئے اور واپس آکر انھوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی۔ اب جہانگیر ترین کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ بھی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے۔