اس سال ایک لاکھ 79ہزار210پاکستانی حج پرجائیں گے،سمری تیار

  • February 11, 2020, 11:25 am
  • National News
  • 133 Views

فیصلہ کرلیا ہے۔

حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر 2 ہزار افراد کا کوٹہ وفاقی وزیربرائےمذہبی امور کی صوابدید ہوگا۔

سمری میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال حج پیکج ساڑھے پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے اور حتمی منظوری وفاقی کابینہ آج دے گی۔ 2020 میں ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی حج پر جائیں گے۔

سمری میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ3 سال سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والےعازمین کو بغیرقرعہ اندازی منتخب کیا جائے گا،70 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، پہلی بار حج پالیسی میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

سمری کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں سے ڈیڑھ فیصد ہارڈشپ کوٹہ مختص کیا گیا ہے، ای او بی آئی سے ملحقہ پرائیویٹ کمپنیوں کے کم آمدنی والے ملازمین کے لیے 500 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پرائیویٹ کمپنیوں کو حج کوٹہ میں سے 2 فیصد کوٹہ نئی کمپنیوں کو دیا جائے گا، سعودی عرب کی جانب سے اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ کمپنیوں کا کوٹہ نہیں کاٹا جائے گا، مشاعر کے دنوں میں عازمین کی سہولت کے لیے پاکستان حج مشن اور سعودی حکام پر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں