پاکستانی کرکٹر شاداب خان پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کا الزام

  • February 11, 2020, 11:30 am
  • Sports News
  • 165 Views

پاکستانی کرکٹر شاداب خان پر ایک لڑکی کو بلیک میل کرنے کا الزام، شاداب خان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ میری برہنہ تصویریں لیک کر دینگے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صفیہ نامی ایک لڑکی نے یہ الزام عائد کیا کہ انھیں پاکستان کے اسٹار کرکٹ شاداب خان انھیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انکی غیر اخلاقی تصویں لیک کردیں گے۔
انھوں نے یہ الزام عائد کیا کہ پاکستانی کرکٹر کی جانب سے انھیں صرف ان بات پر دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ وہ انھیں نظر انداز کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاداب خان نہ صرف انہیں بلکہ انکے خاندان کو بھی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شاداب خان نے مجھ سے کئی طرح کے موبائل نمبروں اور مختلف اکاونٹس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے، مجھے دھمکی دیتے ہوئے انکا کہنا ہے کہ اگر میرے بارے میں کسی کو بتایا تومیں تمہاری برہنہ تصویریں لیک کر دونگا اس کے بعد صافیہ نے کہا کہ انکی اور شاداب خان کی دوستی 2019 میں ہوئی تھی اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہم دونوں مزید ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے اور اکیلے بھی ملنے لگے تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں نے شاداب خان پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں اور ہم ایک ساتھ کئی جگہیں گھوم چکے ہیں، میرے علاوہ انکے مزید لڑکیوں کے ساتھ مراسم ہیں۔

واضع رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹروں پر اس طرح کے الزام لگتے رہے ہیں اور بعد ازاں غلط بھی ثابت ہوتے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک شاداب خان کی جانب سے الزام کی کوئی بھی تردید سامنے نہیں آئی ہے۔