ہر رکن اسمبلی کی خواہش ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ بنے : وزیراعلیٰ بلوچستان

  • February 11, 2020, 11:32 am
  • National News
  • 154 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہر رکن اسمبلی کی خواہش ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ بنے، ماضی کے مقابلے میں بلوچستان میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے بہتری سامنے آرہی ہے، بلوچستان میں حکومت کرنا آسان نہیں اگر پانچ سال موقع ملا تو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

نجی ٹی وی کو دیئے جانے والےانٹر ویو میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ماضی میں جس طرح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ٹرانسفر پوسنگ کیلئے ایک گروہ سر گرم رہتا تھا،اُسی طرح ٹھیکیداروں کا ایک گروپ بھی سرگرم تھا تاہم میں نے بروکروں کیلئے سیکرٹریٹ کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ماضی کے کوئٹہ کو ماحول کو ایک مرتبہ پر لائیں جب لوگ گھروں سے نکل کر ہوٹلوں پراپنے خاندانوں سمیت کھانا کھاتے تھے،امن وامان کے حوالے سے سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں بلوچستان میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے بہتری سامنے آرہی ہے، گوادر سمیت جہاں بھی جاتا ہوں میری کوشش ہے کہ وہاں دکانیں بند نہ ہوں، ہم ماضی کے مقابلے میں اس طرح کے تمام لوازامات کا خاتمہ کررہے ہیں۔انہوں نےکہاکہ بلوچستان میں حکومت کرناآسان نہیں ہے،صوبے کےتمام اضلاع میں خواتین کیلئے الگ ہاسٹل بنارہے ہیں،اسی طرح ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں، اگر پانچ سال موقع ملا تو صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصو بو ں کا جال بچھا رہے ہیں اس سے قبل تو پورے صوبے کے فنڈز صرف 4ضلاع تک محدود تھا لیکن ہم نے یہ روایت ختم کردی ہے۔