ہرنائی میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی

  • February 11, 2020, 11:34 am
  • National News
  • 140 Views

ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارش شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی گشت پر مامور تھی اس دوران نصب شدہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔