کرکٹ کی سب سے معتبر ویب سائٹ نے بابراعظم کو موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کا بادشاہ قرار دیدیا

  • February 12, 2020, 10:23 am
  • Sports News
  • 224 Views

ای ایس پی این کرک انفو نے بابراعظم کو موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کا بادشاہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی سب سے معتبر ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے بابراعظم کی شاندار پرفامنس کی وجہ سے انہیں موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کا بادشاہ قرار دیدیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں کرکٹ کا بادشاہ کہہ دیا۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم کی تینوں فارمیٹ کی رینکنگ لکھی ہوئی ہے، جس کے مطابق بابراعظم آسی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے، ون ڈے رینکنگ میں تیسرے، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔



واضح رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 143رنز کی عمدہ باری کھیلنے والے بابر اعظم نے دو درجے ترقی کے ساتھ نئی رینکنگ میں 5 ویں پوزیشن اپنے نام کر لی ہے اور وہ اب تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست میں شامل واحد بلے باز بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ بابراعظم آسی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے، ون ڈے رینکنگ میں تیسرے، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں، تاہم اب ای ایس پی این کرک انفو نے بابراعظم کی شاندار پرفامنس کی وجہ سے انہیں موجودہ دور میں دنیائے کرکٹ کا بادشاہ قرار دیدیا ہے۔