محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی اور بارش کی پیشگوئی کر دی

  • February 13, 2020, 10:58 am
  • Weather News
  • 277 Views

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں ہلکی بوندا باندی اور بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں پر مشتمل بارش برسانے والا نیا سپیل لاہور کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
جو موسم سرما کا بارش برسانے والا آخری سپیل ہے۔ جس کے باعث بدھ کے روز شہر میں سورج اور دھوپ کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جایر رہا۔ اس سلسلے کی وجہ سے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مری میں بارش اور برس باری کی وجہ سے لاہور کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہونے کا بھی امکان ہے۔