امریکا نے حافظ سعید کو سزا ملنے پر ردِعمل دے دیا

  • February 13, 2020, 1:37 pm
  • National News
  • 155 Views

امریکی محکمہ خارجہ کا حافظ سعید کو سزا ملنے پر ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کے دو مختلف مقدمات میں کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفراقبال کو مجموعی طورپرگیارہ سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاحکم سنایا تھا۔
اس پر اب امریکا کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔امریکا نے حافظ سعید کو مجھرم ٹھہرانے جانے کو دہشتگردوں کی معاونت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے وعدے کو پورا کرنے سے متعلق بھی اہم قدم قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو سزا پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حافظ سعید کو مجرم قرار دیا جانا اہم پیش رفت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ جنوب و وسطی ایشیاء بیورو کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کو مجرم ٹھہرایا جانا لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ حافظ سعید کو 17جولائی 2019ء کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔26 ستمبر 2019ء کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت کے سربراہ حافظ سعیف کو ذاتی اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دی تھی۔گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید سے متعلق فیصلہ سنایا۔عدالت نے دونوں مقدمات میں حافظ سعید اورشریک ملزم ظفراقبال کومجموعی طورپرگیارہ سال قید اورمجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کابھی حکم سنایا۔
عدالت نے حافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفراقبال کیخلاف سی ٹی ڈی گوجرانوالہ اورسی ٹی ڈی لاہورمیں درج دومقدمات کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے لاہور اور گوجرانوالہ میں جماعت الدعوہ کی جائیدادوں کوٹیررفنانسنگ کے ذریعے خریدنے ،استعمال کرنے اورکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کاجرم ثابت ہونے پرحافظ سعید اور ان کے ساتھی ظفراقبال کوسزاء سنائی،حافظ سعیداورشریک ملزم کوانتہائی سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیاگیا۔