عمران خان اپنی دفتری مصروفیات کی وجہ سے گزشتہ شب عشایئے میں شامل نہیں ہوئے

  • February 14, 2020, 12:23 pm
  • National News
  • 173 Views

ترکی کے صدر طیب اردگان اس وقت پاکستا ن کے دورے پر موجود ہیں۔گزشتہ روز پاکستان آنے والے طیب اردگان کو گارڈ آف آنر دیا گیا جس کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ان کی تفصیلی ملاقات بھی رہی۔تمام ملاقاتوں کے بعدطیب اردگان اور ان کے ہمراہ ساتھیوں کے لئے ایک عشایئے کا اہتمام کیا گیاتھا جس میں دونوں ممالک کے رہنماوں سمیت ارکان اسمبلی بھی شامل تھے۔
خبریں موصول ہوئی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ شاید عمران خان کسی ذاتی مسئلے کی وجہ سے عشایئے میں شریک نہیں ہوئے۔ایسی تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے بتایا ہے کہ عمران خان اپنی روزمرہ کی روٹین کی وجہ سے عشایئے میں شریک نہ ہو سکے۔
اس پر مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ عمران خان عشایئے کہ وقت اپنے دفتر میں موجود تھے جس کے بعد انہوں نے آج ترک صدر طیب اردگان سے ہونے والے معاہدوں پر بریفینگ لیتے ہوئے آج کی پلاننگ کی ہے۔

بقول صابر شاکر عمران خان آج ہونے والی براہ راست ملاقات کی تیاریاں کر رہے تھے جس کی وجہ سے وہ عشایئے میں نہ جا سکے۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک صدر کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے بارے میں بتایا تھا کہ صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران ہمارا دو طرفہ تعاون کا معاہدہ ہو گا ، باہمی تعاون کا ایک نیا فریم ورک تشکیل پائے گا،پاکستان اور ترکی کے مابین دو طرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے۔ جبکہ پاکستان اور ترکی کےشہریوں کو دونوں ممالک کی شہریت دینے کے حوالے سے بھی غور کیا جا رہا ہے اور اسی موضوع پر آج بات بھی ہو گی۔