پشاور،بیوی نے شوہر کو بیٹیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے پر قتل کر دیا

  • February 14, 2020, 5:26 pm
  • Breaking News
  • 506 Views

بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاورمیں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے اپنے شوہر کو بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں موت کے گھاٹ اتار دیا۔خاتون نے شوہر کو سوڑیزئی کے علاقے میں قتل کیا۔بیوی نے 40 سالہ محمد خان کو رات سوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا۔بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بدفعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔
ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا۔دو روز قبل ہی مصر میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں صر بہن نے خود پر گندی نظر رکھنے والے بھائی کو والدین کے ساتھ مِل کر قتل کیا تھا۔
یہ واقعہ غریبیہ گورنریٹ کے شہر المحلّا الکبریٰ میں پیش آیا۔ جہاں خاتون نے بھائی کی ہوس پرستی کا خاتمہ اُس کی زندگی لے کر کر دِیا۔

وقوعہ کے روز خاتون کے بھائی کی ہمت اتنی بڑھ گئی کہ اُس نے والدین کے سامنے ہی اُس پر جنسی حملہ کر دیا۔ جس پر والدین اور متاثرہ خاتون کا صبر جواب دے گیااور انہوں نے اُس کی گردن کے گرد ایک کپڑا لپیٹ کر اُس کا دم گھونٹ دیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع مِلی تھی کہ ایک رہائشی علاقے میں مقیم 40 سالہ شخص کا گلہ گھونٹ کر اسے ہلاک کر دیا گیا گیا ہے۔
متوفی کے گھر پہنچ کر تفتیش کی گئی تو اُس کے گھر والوں نے بتایا کہ مرنے والا شخص اپنی طلاق یافتہ بہن پر بُری نظر رکھتا تھا جو والدین کے ساتھ اُسی کے گھر میں مقیم تھی۔ بے شرم بھائی کی جانب سے پہلے بھی کئی بار بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہوس پرست بھائی کئی بار رات کے وقت بہن کے کمرے میں داخل ہوتا اور اُسے جنسی فعل کے لیے مجبور کرتا، تاہم بہن کی جانب سے مزاحمت اور چیخ و پُکار کرنے پر والدین کمرے میں آ جاتے اور شیطان صفت بھائی کو اپنے غلیظ ارادوں کو پُورا کرنے کا موقع نہ مِل پاتا تھا۔
مظلوم بہن کی جانب سے چیخ و پکار پر کئی بار ہمسایوں نے بھی آ کر اُسے جنسی زیادتی کا شکار ہونے سے بچایا تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے اپنے والدین کے سامنے ہی بہن کو گندی نیت سے دبوچ لیا اور غلط کاری کرنے کی کوشش کی ۔ بس اس پربہن اور والدین کے ضبط کی انتہا ہو گئی اور انہوں نے رشتے کا تقدس پامال کرنے والے شخص کو اس کی گردن کے گِرد کپڑا لپیٹ کر مار ڈالا۔