کوئٹہ : اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ

  • February 21, 2020, 11:55 am
  • National News
  • 268 Views

میں وزیراعلی ہاؤس پہنچے اور کئی گھنٹے تک گھیراؤ کیا۔

بلوچستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، امن و امان کی خراب صورتحال اور فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف حزب اختلاف کے اراکین نے صوبائی اسمبلی سے ریلی نکالی اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔

اپوزیشن جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور دیگر اراکین اسمبلی شامل تھے، جنہوں نے مظاہرے کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت کو مزید نہیں چلنے دیں گے۔

اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں مداخلت میں مصروف ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اپوزیشن کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ تک رسائی دی جائے، اُمید ہے اپوزیشن احتجاج کے دوران جمہوری اقدار کی پاسداری کرے گی۔

حکومت نے اپوزیشن سے دو بار مذاکرات کئے تاہم حزب اختلاف کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا ختم کرتے ہوئے دوبارہ دھرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔