بلوچستان میں جاری میٹرک امتحانات ملتوی

  • February 27, 2020, 1:25 pm
  • National News
  • 234 Views

بلوچستان حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد صوبے میں میٹرک کے جاری امتحانات آج سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق میٹرک کے نویں جماعت کے 5 اور دسویں جماعت کے 4 پرچے ہونا باقی ہیں۔

اس کے علاوہ دسویں جماعت کے فزکس، بیالوجی اور کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحان بھی ہونا ہیں۔


محکمہ تعلیم کامزید کہنا ہے کہ امتحانات ملتوی ہوجانے کے بعد میٹرک کےباقی رہ جانے والے پرچوں کے شیڈول کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ اقدام کورونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔