پاکستان سے ایران کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

  • February 27, 2020, 1:27 pm
  • Breaking News
  • 290 Views

اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے غیر آباد علاقے گردی جنگل میں کارروائی کرکے 1100 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف راولپنڈی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قائم پولیس اسٹیشن اے این ایف نوکنڈی نے خفیہ کارروائی کے دوران 1102 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جسے 37 عدد پولی تھین بیگوں میں ذخیرہ کرکے رکھا گیا تھا۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کو افغانستان سے پاکستان اسمگل کیا گیا اور یہاں سے ایران اسمگل ہونا تھی تاہم ہیروئن کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش کو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا گیا ہے جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔