حکومت کا موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

  • February 27, 2020, 2:08 pm
  • Science & Technology News
  • 380 Views

صارفین کے موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت موبائل فون صارفین کی سموں کی دوبارہ تصدیق کرانے پر غور کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسر کی جانب سے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا گیا ہے کہ امید ہے سموں کی تصدیق کے عمل کو دوبارہ دہرایا جائے گا۔
ان کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے تجویز کی منظوری دے دی گئی۔ آج نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشین (پی ٹی اے) کے مطابق 16 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی موبائل فون استعمال کرتے ہیں ۔ جن میں 7 کروڑ سے زائد تھری جی اور فارجی موبائل شامل ہیں۔ جب اعلیٰ افسر سے دوبارہ تصدیق کی وجہ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لوگ دیہات کے سادہ لوگ افراد کو کچھ پیسوں کے عوض انگوٹھا لگوا کر سم کا غلط استعمال کرتے ہیں جس کے باعث یہ جرائم پیشہ افراد کے لئے بہت آسان طریقہ بن چکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سائبر کرایم شکایت میں تین گنا ہ اضافہ ہوا ، 56 ہزار696 شکایات موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کے افسروں کے نام سے بھی لوگوں کو جعلی کالز موصول ہوتی رہتی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ سال 2 سموں والے موبائل فونز کے دوسرے آئی ایم ای آئی نمبر بھی رجسٹر کروانے کی ہدایت کی گی تھی ۔پی ٹی اے کی جانب سے پاکستانی موبائل صارفین کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو ہدایت کی ہے کہ جو صارفین 2 سموں والے موبائل فونز استعمال کر رہے ہیں، انہیں اپنے موبائل فون کا دوسرا آئی ایم ای آئی نمبر بھی رجسٹر کروانا ہوگا۔ جن موبائل فونز میں 2 سموں کی گنجائش ہوتی ہے، ان کے آئی ایم ای آئی نمبرز بھی 2 ہوتے ہیں۔ تاہم صارفین اس تکنیکی بات سے آگاہ نہیں ہیں اور صرف ایک ہی آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹر کرواتے ہیں۔