رانا ثناءاللہ نے حکومت کو چیلنج کے ساتھ وارننگ بھی دے ڈالی

  • March 2, 2020, 12:29 pm
  • National News
  • 218 Views

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو لندن سے ڈیپورٹ کروا کر دکھائیں۔

فیصل آباد میں یوتھ کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے آج جو دعویٰ کیا ہے اس پر یوٹرن نہ لینا، اب یہ لوگ لیٹر لکھ کر نوازشریف کو ڈیپورٹ کروا کر دکھائیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فردوس باجی کی بدزبانی سےلاکھوں افرادکی دل آزاری ہوئی ہے، وارننگ دے رہا ہوں کہ عزت کروانی ہے تو عزت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ کاجوش وجذبہ نوازشریف کوچوتھی بار وزیراعظم بنائےگا، نوازشریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نوازشریف کی لندن سے بے دخلی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والے لندن کی فضاؤں میں عیاشیاں کر رہے ہیں، میڈیکل بنیاد پر ریلیف لینے والوں کی آج تک سرجری نہیں ہوئی،شریف خاندان بیماری کے نام پر اداروں کو دھوکا دے کر لندن بیٹھا ہے