خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • March 5, 2020, 1:23 pm
  • National News
  • 164 Views

پشاور: پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 3 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7 فعال ہے جب کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔