باجماعت نمازکے وقت دوآیات سے زیادہ نہ پڑھیں،ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

  • March 6, 2020, 11:08 am
  • National News
  • 250 Views

باجماعت نمازکے وقت دوآیات سے زیادہ نہ پڑھیں،ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

ایک بڑے عرب ملک نے امام مساجد کیلئے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے احکامات دیئے ہیں کہ باجماعت نماز کی ادائیگی کے دوران امام صاحبان دو آیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور کی جنرل اتھارٹی نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر نمازوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

حکام نے کہا امام دوران جماعت قرآن پاک کی دو آیات سے زیادہ تلاوت نہ کریں۔صرف وہی دعا اور تقریر کی جائے جو جاری کردہ لیٹر میں لکھی گئی ہے ۔نماز کسی بھی صورت دس منٹ سے زیادہ طویل نہیں ہونی چاہئے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق حکام کے جاری کردہ سرکلرز میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاو و روکنا ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

واضح رہے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے ستر سے زیادہ ممالک میں پنجے گاڑ لئے ہیں، اس وائرس سے اب تک تین ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ نوے ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔