رسول اللہﷺ نے1400 سال پہلے ہی جان لیوا وباء سے نمٹنے کا حل بتا دیا تھا

  • March 16, 2020, 12:24 pm
  • Science & Technology News
  • 436 Views

رسول اللہﷺنے 14سو سال قبل ہی جان لیوا وباء سے نمٹنے کا حل بتا دیا تھا، رسول پاکﷺ کے طریقہ پر عمل کرکے دنیا کو وائرس کے مہلک اثرات سے بچایا جا سکتا ہے، حکومت کو چاہیے اسی طریقے کو لے کر لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں مسلمان خوشرسول اللہ ﷺ نےفرمایا کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں سے مت بھاگو، قسمت ہیں، کہ ان کا تعلق ایک مذہب اسلام ہے، مقصد یہاں کسی دوسرے مذہب کو کم تر سمجھنا نہیں، بلکہ دوسرے مذاہب کا احترام اپنی جگہ لیکن اسلام دنیا پر بسنے والے تمام لوگوں کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔
جس میں زندگی گزارنے کے اصولوں سے لے کر جان لیوا بیماریوں، قدرتی آفات سے نمٹنے کا حل بھی بتا دیا گیا ہے، قرآن پاک اللہ پاک کی کتاب جو مسلمانوں کیلئے ایک نعمت ہے،جس سے مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔
اگر کورونا وائرس جس نے پوری دنیا میں خوف طاری کیا ہوا ہے، معیشت تباہ ہورہی ہے، اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہیں، اس سنگین موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو بھی اسلام ان موذی وباء سے نمٹنے میں ہماری رہنمائی فرما رہا ہے۔

رسول اللہﷺنے 1400 سال پہلے کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کا طریقہ بتا دیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں مت جاؤ، اور جس علاقے میں تم موجود ہو اور طاعون پھوٹ پڑے تو ڈر کر باہر مت بھاگو۔ صحیح مسلم اور بخاری میں یہ دونوں احادیث نقل ہوئی ہیں جن کے مطابق کسی وبا کی صورت میں متاثرہ علاقے سے باہر نکلنا اور اس علاقے میں داخل ہونے سے منع فرمایا گیا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کا پھیلاوٴ کو روکنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے کتابچہ جاری کیا گیا ہے، یہ کتابچہ لوگوں میں آگاہی مہم کے تحت تیار کیا گیا۔ جس کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ تمام ڈی ای اے اور سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ یہ کتابچہ تمام نجی و سرکاری سکولوں میں لگائیں جائے تاکہ کورونا وائر س کیخلاف جاری جنگ کو جیتا جا سکے۔
بتایا گیا ہے کہ کھانسی یا چھینک کے ساتھ خارج ہونے والی بوندیں یا ذرات وائرس کی دوسروں میں منتقلی کا باعث بنتا ہے۔ شعور اُجار گر کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اگر آپ کسی کو کھانستے یا چھینکتے دیکھیں تو کھانسنے والے شخص کم از کم ایک میٹر تک دور رہیں۔ جبکہ ماسک کا استعمال صرف بیمار افراد کیخلا ف کیلئے ہے۔ صحت مند افرد کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔