کورونا وائرس: سرحدوں پرپھل، سبزیاں، میوہ جات خراب

  • March 16, 2020, 12:26 pm
  • National News
  • 254 Views

کوئٹہ: کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکے پیش نظر پاک ایران و افغانستان سرحد بند ہونے کے باعث سرحدی علاقوں میں پھل، سبزیاں، میوہ جات اور دیگر اشیائے خورونوش خراب ہوگئیں جس کی وجہ سے تجارتی حلقوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے، ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے۔

مجموعی طور پر25 سے 30 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے۔ انھوں نے حکومت سے متبادل روزگاردلانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سرحدوں پربچنے والی تقریباَََ15 فیصد اشیاء خورونوش دُگنی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں۔

افغان تاجر14 روز سے پھنسے ہوئے ہیں۔ چاغی سے نمائندے اور عام لوگوں و تجارتی حلقوں کے مطابق ایران بارڈر بندش کے باعث پھل، سبزیاں، مکھن، فریش جوسز، کولڈ ڈرنکس جیسی اشیانایاب ہو کر رہ گئی ہیں۔