جہانگیرترین ‌‌کی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل

  • March 16, 2020, 2:32 pm
  • Breaking News
  • 120 Views

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا بار بار ہاتھ دھوئیں، ہاتھ ملانے اوراجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں کروناوائرس کی وباپھیلی ہوئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کےاثرات آچکے ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے جلد کروناوائرس سے بچاؤ کے اقدامات کئے، اقدامات سے کرونا وائرس پاکستان میں کنٹرول میں رہےگا، ہر شہری کا فرض ہے کہ حکومت کا ہاتھ بٹائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام غیرضروری اجتماعات میں جانےسےگریزکریں، اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور چہرے پر مت لگائیں، کرونا وائرس ہاتھ ملانے سے پھیلتا ہے، اس لئے بیرون ملک سے آنیوالے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب احتیاطی تدابیر اپنائیں گے تو جلد کرونا پر قابو پالیا جائےگا، سب ساتھ دیں تو 2 سے 3 ہفتے میں حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔

خیال رہے تحریک انصاف نے عوام میں کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ، مہم کےتحت عوام کو کرونا سے بچاؤ کی تدابیر سے آگاہ کیا جائےگا۔