صحت مند پاکستان کیلئے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا

  • March 16, 2020, 2:41 pm
  • COVID-19
  • 159 Views

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ قومی یک جہتی کے ساتھ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو رہا ہے،صحت مند پاکستان کیلئے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

ایمر جینسی کور گروپ کے اجلاس میں این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے،جس میں بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ قومی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ہیں،14لیبارٹریز میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، ملک بھر میں عملہ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے،وفاق ، صوبے،وزارتِ صحت اور تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیرصحت نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو لاہور اسلام آباد اور کراچی تک محدود کیا ہےجہاں ایئرپورٹ پور مزیز سکریننگ کے نظام کو مؤثر اور مضبوط بنایا گیا ہے، آیئے ہم سب مل کر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا عہد کریں یقیناً اس پر قابو پا لیں گے، صحت مند پاکستان کے لیے