کوئٹہ: اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سہولتیں نہیں: ڈاکٹر یاسر اچکزئی

  • March 16, 2020, 3:02 pm
  • COVID-19
  • 280 Views

کوئٹہ: اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سہولتیں نہیں: ڈاکٹر یاسر اچکزئی

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر اچکزئی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے پریش کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کو تھوڑے سے ماسک دیے گئےہیں، حکومت اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے ڈاکٹروں کو معطل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم رضاکارانہ طور پر کورونا کی وبا کیخلاف فرائض سرانجام دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں مریضوں کےعلاوہ غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا جائے۔

اسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی اقدامات کئےجائیں، اسپتالوں میں مریضوں کےلئے طبی سہولیات ناکافی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔