میو ہسپتال میں زیر علاج کرونا وائر س کے پہلے مریض کے انٹرویومیں اہم انکشافات سامنے آ گئے

  • March 16, 2020, 3:55 pm
  • COVID-19
  • 607 Views

لاہور میں زیر علاج کرونا وائر س کے پہلے مریض کے انٹرویومیں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان کے ایک پروگرام میں کرونا وائرس کے شکار سلمان نامی شخص نے آڈیو کال کے ذریعے سے شرکت کی ۔ سلمان نے مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس پاکستان سے ہی مجھ میں منقتل ہوا، جب میں پاکستان میں موجود تھا تو کچھ علامات ظاہر ہوئی تاہم میں نے نظر انداز کردی۔
برطانیہ میں پہنچ کر یہ علامات زیادہ ہو گئیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی میں نے ہیلتھ ٹیم کو کہا کہ مجھے چیک کریں جس پر ہیلتھ ٹیم نے مجھے صحتیاب قرار دیدیا ۔ 10 مارچ کو میں پاکستان میں آیا۔ مجھے یقین تھا کہ میں بیماری میں مبتلا ہو چکا ہوں ۔
میں نے ایک نجی لیب میں ٹیسٹ کرایا جس نے کرونا وائرس کی تصدیق کر دی۔

سلمان نے انکشاف کیا کہ کرونا وائر س کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس کی چار گاڑیوں مجھے لینے آئیں۔
لاہور میں کرونا وائرس کے پہلے مریض سلمان میو ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر بھی پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پانی بھی خرید کر پینا پڑتا ہے۔ 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار بخار چیک کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کمرے میں بہت گندگی تھی۔جو میں نے چیخ چیخ کر صاف کرائی۔ سلمان نے محسوس ہونے والی علامات کے بارے میں بتایا کہ بخار محسوس ہوا او جسم میں درد کی ایک عجیب کیفیت طاری ہوئی۔
سلمان کا کہنا ہے کہ امید ہے میرا ٹیسٹ بھی 2 دن میں منفی ہو جائے گا۔حکومت کو چاہیے کہ کم سے کم ہسپتالوں کو رہنے کے قابل بنا دیا جائے۔ واضح رہے کرونا وائر س سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 5 اپریل تک بند کر دیا گیا تھا ۔ سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 76 جب کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 ہو گئی۔