ایران میں مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید ہاشم بطحائی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

  • March 16, 2020, 3:57 pm
  • COVID-19
  • 228 Views

ایران میں مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید ہاشم بطحائی بھی کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔

مجلس خبرگان کو ایران کے سپریم لیڈر کو مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ 78 سالہ آیت اللہ ہفتے سے وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا کے 157 ممالک میں 6500 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے

ایران میں اب تک مہلک مرض سے 724 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد اس کا شکار بن چکے ہیں۔ایران کا شمار ان ممالک میں کیا جارہا ہے جہاں کورونا وائرس نے لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔سب سے زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں ایران چین اور اٹلی کے بعد سب سے آگے ہے۔اس سے قبل ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت چند روز سے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس مہلک وائرس کو شکست دے دیں گے تاہم اب وہ خود بھی اس وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔